ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں 3G موبائیل ٹیکنالوجی کی دستیابی شروع ہو چکی ہے اور اب ہم اپنے موبائیل فون پر صرف انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ تیز انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔ گو کہ ابھی تک اس سروس کی دستیابی بہت وسیع پیمانے پر نہیں ہوئی ہے مگر اب متعارف ہو چکی ہے تو آہستہ آہستہ پھیلنا شروع ہو جائے گی۔
اب ہمیں اس بات پر سوچنا ہے کہ اس سے کیا فائیدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کئی لوگ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کی عوام میں اس کی مقبولیت زیادہ نہیں ہوگی اور اس کا کوئی مناسب کاروبار میں استعمال نہیں ہو سکتا ۔ میری رائے میں جتنا بڑا یہ ملک ہے اور جس قدر تیزی سے موبائیل کا پھیلاوُ پاکستان میں ہوا ہے 3G کے پھیلاوُ کی رفتار اس سے کافی زیادہ تیز ہوگی۔
ہمارے ملک میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اور یہ سب رابطہ رکھنا چاہتے ہیں انٹرنیٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو صرف مناسب سروسز کی فراہمی ضروری ہے جو ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرسکے
بدقسمتی سے ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کا سارا کاروبار کراچی، لاہور ، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں ہی ہوتا ہے اور باقی دور دراز کے علاقوں کو ہم نے کبھی بھی وہ اہمیت نہیں دی تو ہماری سوچ محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔
انٹرنیٹ کی مقبولیت اب پاکستان کے ہر شہر اور گاوُں میں ہو چکی ہے اور اس کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ۔ اور جیسے کہ ابھی بھی انٹرنیٹ پر صرف ایک بڑی کمپنی کی اجارہ داری قائم ہے اور اسی وجہ سے اپنے گاہکوں کو تسلی بخش معیار مہیا نہیں کر سکی ہے اور جو WiMax (وائی میکس) کمپنیاں بھی آئی وہ اپنی سہولیات کو چند بڑے شہروں سے آگے نہیں لے کر جاسکے اور جہاں پر ان کے سروس دستیاب ہے وہاں بھی اکثریت مطمعن بالکل نہیں ہے اور انترنیٹ کا سنجیدہ کسٹمرز ہمیشہ پریشان ہی رہتے ہے جو کہ مجبورہیں کہ غیر تسلی بخش سروس استعمال کریں ۔ وہ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی مناسب سروس دستیاب ہو تو اس سے استفادہ کر سکیں اسی وجہ سے تمام اٹرنیٹ سروس پروائڈرز ابھی تک گاہکوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی آفرز ہی دیتے رہتے ہیں ۔
موبائیل کمپنیوں کا نیٹ ورک اب بہت وسیع ہو گیا ہے اور ان کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بھی کافی مضبوط ہے اور اگر یہ اپنی 3G سروس کو با قاعدہ انٹرنیٹ سروس کے طور پر علیحدہ متعارف کروائیں تو یہ بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرلیں گے اور اگر معیار کو بہتر رکھا جائے اور کسٹمر کا اطمینان حاصل کیا جائے تو شاید بہت جلد موجودہ انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ۔
اس سارے منصوبے میں فتح اس کی ہو گے جو
- اپنی سروس کو جلد سے جلد دور دراز کے علاقوں میں مہیا کرے گا
- اپنی سروس کے معیار کو کبھی گرنے نہیں دے گا
- اور مناسب پیکج لائے گا ۔
یقیناً یہ کام مشکل ہے مگر نا ممکن بالکل بھی نہیں ۔ اور یقیناً نت نئے تجربات سے ہی سیکھا جئے گا اور وہی فائدے میں رہے گا جو یہ تجربات کرتا رہے گا اور تجربات کا حوصلہ رکھے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں